86فیصد لوگ این ڈی اے حکومت کے تحت ہورہی اقتصادی ترقی سے مطمئن : ایم جے اکبرکادعویٰ
تروونت پورم8اپریل(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی نے خود پرعدم برداشت ہونے اور فرقہ وارانہ بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنے کے کانگریس اور بائیں بازو کے الزامات کوغلط فہمی پیدا کرنے والا بتاتے ہوئے کہا کہ لوگ اس پر یقین نہیں کرتے اور وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی کے پیغام کے بارے میں واضح ہیں۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور اس کے قومی ترجمان ایم جے اکبر نے آج یہاں بتایاکہ جب اپوزیشن کے پاس کہنے کیلئے کچھ نہ ہو تو الجھن کا ماحول بنانا ہی واحد اختیار ہے۔راجیہ سبھا کے رکن اکبر نے بتایا کہ ملک کے لوگوں نے اس پر یقین نہیں کیا اور مجھے لگتا ہے کہ بار بار اسے دوہرانا مکمل طورپر مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ کانگریس حقیر سیاست کی راہ پر چل رہی ہے،لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی ترقی کے پیغام کے بارے میں واضح ہیں۔ایک کانفرنس کے سلسلے میں یہاں آئے اکبر نے کہا کہ وزیر اعظم کو مکمل طور پر وقف اور ایماندار ہیں۔وہ ترقی کو لے کر18گھنٹے کام کر رہے ہیں۔الزام لگانے والوں نے کبھی نہیں سنا کہ وہ ترقی پر کیا کہتے ہیں۔
اکبر نے ایک انگریزی روزنامہ میں حال ہی میں شائع ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کہا گیا ہے کہ86فیصد لوگ این ڈی اے حکومت کے تحت ہورہی اقتصادی ترقی سے یا تو مطمئن ہیں یا بہت زیادہ مطمئن ہیں،کل62فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ روزگاری پیداکی گئی ہے۔اکبر نے الزام لگایا کہ کانگریس کے پاس خیالات اور پالیسیوں کا فقدان ہے اور وہ بنجر ہو گئی ہے، اسی وجہ سے جعلی مسائل گڑھ رہی ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وزیر اعظم کا ترقی کا ایجنڈا اسمبلی انتخابات کے نتائج پر اثر ڈالے گا؟۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کئی مسائل اور بااثر مقامی بنیادوں پر لڑے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ لوگوں کی خواہشات کو سمجھنے والے قومی لیڈر کا وزیر اعظم کا حوصلہ افزا قد(نتخابات کے نتائج میں)ظاہرہو گا۔اکبر نے کہا کہ جے این یو کے کچھ اسٹوڈنٹ لیڈران کے خلاف غداری کے مقدمات کو لے کر حال ہی میں اٹھے تنازع کا ووٹروں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔وہ لوگ سچ جانتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بی جے پی لیڈر نے کہا کہ وہ کسی بھی چیز کے لئے میڈیا کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتے،میڈیا تو صرف ایک آئینہ ہے۔کیرالہ میں اگلے ماہ ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے منظر نامے کے بارے میں اکبر نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی کارکردگی سے لوگ حیران رہ جائیں گے۔اکبر نے کہا کہ یہ زور پکڑ رہا ہے،میرا مطلب ہے کہ آہستہ آہستہ لہر نظر آنے لگی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ کانگریس کی زیر قیادت یو ڈی ایف اور سی پی ایم کی قیادت والی ایل ڈی ایف دونوں ہی سے پریشان ہو چکے ہیں۔